ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شیخ حسینہ کے استقبال کے لیے پروٹوکول توڑکر ایئر پورٹ پہنچے مودی

شیخ حسینہ کے استقبال کے لیے پروٹوکول توڑکر ایئر پورٹ پہنچے مودی

Fri, 07 Apr 2017 19:57:01  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 7؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے چارروزہ ہندوستان دورے پرنئی دہلی پہنچ گئی ہیں، 7 سال کے طویل وقفے کے بعدہندوستان دورے پر آئیں حسینہ کی استقبال کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی خود اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ گئے ۔خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول توڑ کر اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ کا استقبال کرنے پہنچے۔ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ کا استقبال کرنے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے جانے کے دوران مودی نے ایک عام شہری کی طرح عام ٹریفک کا استعمال کیا۔ان کے گزرنے کے دوران کوئی بھی راستہ نہیں روکا گیا۔اس کی معلومات بھی کسی کو نہیں دی گئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایئر پورٹ پہنچنے کے دوران وزیر اعظم مودی کے ساتھ صرف ڈرائیور اور ایس پی جی آفیسر ہی موجود تھے، اتنا ہی نہیں، وہ ایک گاڑی میں پہنچے اور ان کے ساتھ قافلہ بھی نہیں تھا۔


Share: